Write For Us

Justice Qazi Faez Isa writes letter to CJP | ازخودنوٹس کے دائرہ اختیار کیلئے قائم بنچ پر اعتراض

Sponsored Post Vitamin D2 Canada Persia
84 Views
Published
Justice Qazi Faez Isa writes letter to CJP | ازخودنوٹس کے دائرہ اختیار کیلئے قائم بنچ پر اعتراض
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ازخود نوٹس کے دائرہ اختیار کیلئے قائم بنچ پر اعتراض کر دیا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کو اختیار نہیں وہ اپنے ہی بنچ کی مانیٹرنگ کرے، 5 رکنی معزز بنچ کو یہ مقدمہ سننے کا اختیار ہی نہیں، اگر ایک بنچ دوسرے کی مانیٹرنگ کرے گا تو نظام عدل زمین بوس ہو جائے گا۔

خط کے متن میں کہا گیا کہ سرکاری ملازم کو رجسٹرار سپریم کورٹ لگانا آئین کی خلاف ورزی ہے، رجسٹرار سپریم کورٹ اس سے قبل وزیراعظم آفس میں کام کرتے رہے، رجسٹرار سپریم کورٹ کو حکومت سے ادھار کے طور پر لیا گیا۔

دوسری جانب سپریم کورٹ میں صحافیوں کو ہراساں کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ایک خط لکھا، خط میں کہا گیا ایک بنچ دوسرے کی کارروائی کا جائزہ نہیں لے سکتا، 1977 میں ایک بنچ کو دوسرے کے خلاف احکامات دیتے دیکھا ہے۔

قائمقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ کے حکم میں مداخلت کا ارادہ نہیں، اگر کوئی مناسب وجہ نہ ہوئی تو یہ کیس دوبارہ 2 رکنی بنچ کے سامنے چلا یا جائے گا۔


Welcome to the official channel of Dunya News. Pakistan’s Top News Network delivering the latest from around the globe.

Home to some of the most popular Talk Shows and Journalists such as Hasb e Haal, Mazaaq Raat, Dunya Kamran Khan Kay Sath, On The Front With Kamran Shahid, Think Tank, Ikhtalafi Note and more.
Dunya News is your go to destination to remain updated with all the recent events from across the country.

Dunya News Live Stream
https://bit.ly/38aRzv6

Subscribe Hasb-e-Haal Official Channel
https://bit.ly/3kj8iSU

Subscribe Mazaaq Raat Show Official Channel
https://bit.ly/3kgC6iU

Dunya News Official Facebook page
https://bit.ly/3j8YlIg

#DunyaNews #KhabarKiDunya #DunyaTV
Category
Asia
Tags
Dunya News, Dunya Tv, Justice Qazi Faez Isa writes to CJP
Sign in or sign up to post comments.
Be the first to comment