Dr Abdul Qadeer Khan passes away | Dunya News
پاکستان کے محسن ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان انتقال کر گئے، ان کی عمر 86 برس تھی۔
بتایا گیا ہے کہ گذشتہ شب پھیپھڑوں کے عارضے کے سبب ان کی طبعیت خراب ہوئی جس پر انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، آئی سی یو میں ڈاکٹروں کی جان توڑ کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکے۔ ان کی وصیت کے مطابق نماز جنازہ فیصل مسجد میں ادا کی جائے گی۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ان کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان پہلے پاکستانی تھے جنہیں تین بار صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا، ملکی دفاع کیلئے ان کی گراں قدر خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر کی وفات پر ہر دل افسردہ ہے، انہوں نے عملی طور پر پاکستان کو دفاعی طاقت بنایا۔
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو پاکستانی ایٹم بم کا خالق تسلیم کیا جاتا ہے، وہ پہلے پاکستانی ہیں جنہیں 3 صدارتی ایوارڈز ملے، ان کو ہلال امتیاز سے بھی نوازا گیا۔ ڈاکٹرعبدالقدیرخان 1936 میں بھوپال میں پیدا ہوئے۔ 1947 میں خاندان کے ہمراہ ہجرت کر کے پاکستان منتقل ہوئے۔ انجینئرنگ کی ڈگری 1967 میں نیدرز لینڈ کی یونیورسٹی سے حاصل کی۔ انہوں نے بیلجئیم کی یونیورسٹی سے میٹلرجیکل انجینئرنگ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری لی بعد ازاں ایمسٹرڈیم میں فزیکل ڈائنامکس ریسرچ لیبارٹری جوائن کی۔ اعلیٰ تعلیم کے بعد ڈاکٹر عبدالقدیر خان وطن واپس لوٹ آئے اور 31مئی 1976 کو پاکستان کی انجینئرنگ ریسرچ لیبارٹریز کا حصہ بن گئے۔ یکم مئی 1981 کو انجینئرنگ ریسرچ لیبارٹری کا نام تبدیل کر کے ڈاکٹر اے کیو خان ریسرچ لیبارٹریز رکھ دیا گیا۔ شب و روز کی انتھک محنت کے بعد 1998 میں ایٹمی دھماکے کر کے انہوں نے پاکستان کو جوہری طاقت بنانے کا شاندار کارنامہ سر انجام دیا۔
Welcome to the official channel of Dunya News. Pakistan’s Top News Network delivering the latest from around the globe.
Home to some of the most popular Talk Shows and Journalists such as Hasb e Haal, Mazaaq Raat, Dunya Kamran Khan Kay Sath, On The Front With Kamran Shahid, Think Tank, Ikhtalafi Note and, more.
Dunya News is your go-to destination to remain updated with all the recent events from across the country.
Dunya News Live Stream
https://bit.ly/38aRzv6
Subscribe Hasb-e-Haal Official Channel
https://bit.ly/3kj8iSU
Subscribe to Mazaaq Raat Show Official Channel
https://bit.ly/3kgC6iU
Dunya News Official Facebook page
https://bit.ly/3j8YlIg
#DunyaNews #KhabarKiDunya #DunyaTV

- Category
- Asia
- Tags
- Dunya News, Dr Abdul Qadeer Khan passes away, Dr Abdul Qadeer Khan
Sign in or sign up to post comments.
Be the first to comment